Saturday , August 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / زرعی اراضی کی تقسیم کو یقینی بنانے کے اقدامات

زرعی اراضی کی تقسیم کو یقینی بنانے کے اقدامات

سنگاریڈی /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے سوامی گوڑ صدرنشین قانون ساز کونسل راجمنی صدرنشین ضلع پریشد اور چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی کے ہمراہ امبیڈکر جینتی کے موقع پر ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویر پر پھولا مالا چڑھاتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ۔ بعد ازاں ٹی این جی اوز بھون سنگاریڈی میں منعقدہ ایک جلسہ سے خط

سنگاریڈی /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے سوامی گوڑ صدرنشین قانون ساز کونسل راجمنی صدرنشین ضلع پریشد اور چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی کے ہمراہ امبیڈکر جینتی کے موقع پر ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویر پر پھولا مالا چڑھاتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ۔ بعد ازاں ٹی این جی اوز بھون سنگاریڈی میں منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں دلت طبقہ کی ترقی کیلئے حکومت سے متعلق تیقن دیا کہ اراضی کی تقسیم ضرور ہوگی ۔ اراضی کے تقسیم کے ساتھ بورویلس بھی نصب کئے جائیں گے ۔ اراضی کی تقسیم کیلئے اراضی کی خریدی کیلئے ایک ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ سابق میں وزیر اعظم کی جانب سے اراضی تقسیم پروگرام کے دوران دئے گئے پٹہ جات میں ابھی تک اراضی کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے ۔ بہت جلد ایس سی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے کہا کہ ہر زرعی مزدور کسان ہوگا ۔ کلیانہ لکشمی اسکیم کے تحت 950 لڑکیوں کی شادیوں کیلئے رقم جاری کی گئی ۔ سوامی گوڑ صدر نشین قانون ساز کونسل نے کہا کہ ریاستی حکومت تعلیم کے فروغ پر خصوصی دلچسپی دے رہی ہے ۔ بابو موہن رکن اسمبلی اندول کو سنگاریڈی آئی بی گیسٹ ہاوز میں ہریش راؤ ریاستی وزیر نے سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

TOPPOPULARRECENT