Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / زرعی انجینئرس کی بھرتی کا تلنگانہ ایگریکلچرل انجینئرنگ گریجویٹس اسوسی ایشن کا مطالبہ

زرعی انجینئرس کی بھرتی کا تلنگانہ ایگریکلچرل انجینئرنگ گریجویٹس اسوسی ایشن کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اگریکلچرل انجینئرنگ گریجویٹس اسوسی ایشن نے آج ریاستی حکومت سے مختلف اسکیمات پر موثر عمل آوری کے لیے زرعی انجینئرس کی بھرتی کی خواہش کی ۔صدر اسوسی ایشن وی پرشانت جنرل سکریٹری جے ابھینو ریڈی و دیگر نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی بھلائی کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے مختلف اسکیمات کو موثر طریقہ سے روبہ عمل لانے کے لیے فوری طور پر زرعی انجینئرس کی بھرتی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیر زراعت سے نمائندگی کی جاچکی ہے تاہم وہ بے سود ثابت ہوئی ۔ جب کہ اس سلسلہ میں چیف منسٹر سے نمائندگی کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT