Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / زرعی ترقیاتی عہدہ دار کروڑ پتی

زرعی ترقیاتی عہدہ دار کروڑ پتی

بھوپال، مدھیہ پردیش۔ /25جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) بھوپال استھاپنا پولس لوک آیوکت نے آج بڈوانی کے ایک زرعی ترقیاتی عہدیدار کے یہاں چھاپہ ماراجس کے دوران حیرت انگیز انکشافات ہوئے ہیں۔ عہدیدار کے پاس اس کے گوالیار واقع ٹھکانوں پر چھاپہ مارنے کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی املاک کا پتہ چلا ہے۔ لوک آیوکت کی ابتدائی اطلاع کے مطابق راجندر کمار سرل کے بڈوانی میں واقع سرکاری رہائش گاہ اور گوالیار میں جگجیون نگر اور لمبنی احاطہ میں واقع ذاتی مکانات پر کئے گئے دھاؤں میں اب تک گوالیار میں دو منزلہ عمارت،ایک لاکھ روپئے کے دو فکسڈ ڈپازٹس، تین بیمہ پالیسیاں،دو بینک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپئے ہیں۔

کالا ہرن کیس: سماعت 25اگسٹ تک ملتوی
ممبئی ۔/25جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے کالا ہرن کیس میں ایک مقامی عدالت نے سماعت کو 25اگسٹ تک ملتوی کردیا ہے۔ مدعی علیہان کے وکیل سریکانت سیوڈے نے عدالت سے سلمان خان کو شخصی طور پر پیش ہونے سے استسثنیٰ دینے کی اپیل کی تھی کیونکہ آج کسی بھی گواہ سے جرح کئے جانے کا امکان نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT