Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / زرعی ترقی کیلئے حکومت مکمل سنجیدہ

زرعی ترقی کیلئے حکومت مکمل سنجیدہ

کوہیر /16 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ حکومت ریاست کے کسانوں کے مسائل حل کرنے میں پوری طرح سنجیدہ ہے ۔ علحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہونے کے شعبہ زراعت کی ترقی کے طرح طرح اسکیمات کو روبہ عمل لاتے ہوئے ترقی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر ریاستی قانون ساز اسمبلی شریمتی پدما دیویندر ریڈی نے کوہیر منڈل کے موضع سچاپور میں ایک برقی سب اسٹیشن کے سنگ بنیاد کے بعد ایک عوامی جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گھروں میں استعمال ہونے والے پانی فضول جانہ دیں اور بارش کے پانی کے بوند بودن کا تحفظ ضروری ہے ۔ جس کیلئے ہر گاؤں اور شہروں میں خالی زمین پر پانی کے تحفظ کیلئے انجذابی گڑھیوں کی کھدوائی ضروری ہے ۔ گڑھوں کی کھدوائی کے حکومت کی جانب سے 4 ہزار روپئے ادا کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد بہت زیادہ پسماندہ ہے ۔ اس کی ترقی کیلئے چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ ایک منصوبہ تیار کر رہے ہیں ۔ ایک لاکھ ایکر اراضی کو سیراب کرنے کا ایکسن پلان تیار کیا جارہا ہے ۔ مشین بھگرتا کے تحت ہر گھر میں پینے کا پانی سپلائی کیا جائے گا ۔اس کیلئے کروڑہا روپیہ خرچ کئے جارہے ہیں ۔ رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد مسٹر بی بی پاٹل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کوہیر منڈل کو کمرشیل فصلیں اگانے میں مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔ یہاں پر ادرک کی کاشت زیادہ مقدار میں ہوتی ہے ۔ ادرک کا تخم لانے کیلئے کسان کیرالا اور کرناٹک کیلئے دیگر مقامات سے لاتے اور کاشت کرتے ہیں ۔ ان کیلئے کوہیر منڈل میں ایک اسٹوریج قائم کیا جائے گا تاکہ ادرک کاشت کاروں کو دوسرے مقام پر نہ جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں انٹرنیشنل پارک قائم کیا جارہا ہے ۔ ابھی تک اس کیلئے 3200 ایکر اراضی حاصل کرلی گئی ہے ۔ کئی ایک تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار مل جائے گا یہاں پر کئی صنعتیں قائم کی جارہی ہے ۔ یہ سنگ بنیاد تقریب میں ڈاکٹر جے گیتا ریڈی رکن اسمبلی ظہیرآباد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شریمتی شراونتی اروند ریڈی ضلع پریشد رکن اور کوہیر منڈل صدرنشین جے انیتا نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی قائدین اور کانگریس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT