Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / زرعی ترقی کیلئے حکومت کوشاں

زرعی ترقی کیلئے حکومت کوشاں

میدک /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی سرکار زراعت پیشہ افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے ۔ ریاستی حکومت کسانوں کو ان پٹ سبسیڈی کے تحت کسانوں کو 480 کروڑ کی اجرائی عمل میں لائی ہے ۔ اس کی نظیر ملک کی کسی دوسری ریاستوں میں نہیں ملتی ۔ محتمرہ ایم پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے اپنے حلقہ انتخاب میدک کے رامائم پیٹ

میدک /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی سرکار زراعت پیشہ افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے ۔ ریاستی حکومت کسانوں کو ان پٹ سبسیڈی کے تحت کسانوں کو 480 کروڑ کی اجرائی عمل میں لائی ہے ۔ اس کی نظیر ملک کی کسی دوسری ریاستوں میں نہیں ملتی ۔ محتمرہ ایم پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے اپنے حلقہ انتخاب میدک کے رامائم پیٹ منڈل میں مکئی کی خریدی کے مرکز کا افتتاح کرنے کے دوران اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مکئی کی خریدی کیلئے امداد قیمت 1310 روپئے اور من فلاور کی معیاری قیمت 3700 روپئے فی کنٹل مقرر کی ہے ۔ انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اناج راست طور پر حکومت کی جانب سے قائم کردہ مراکز پر راست لائیں ۔ کسی درمیانی آدمی کی خدمات نہ لی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو مراکز پر اناج مستقل کرنے کے 72 گھنٹوں میں ان کے کھاتوں میں بلز جمع کردے گی ۔ محترمہ پدما نے کہا کہ مشن کاکتیہ کے تحت تالابوں سے مٹی کی نکاسی کے بعد اس مٹی کو کسانوں کے حوالے کردی جائے گی ۔کیونکہ اس مٹی کو کھیتوں میں ڈالنے سے پیداوار میں اضافہ ہوگا ۔ اس موقع پر ریاستی قائد ٹی آرایس ایم دیویندر ریڈی صدرنشین منڈل پریشد رامائم پیٹ محترمہ بی وجئے لکشمی ، وائس چیرمین سرینواس، سرپنچ گرام پنچایت شریمتی پربھاوتی ڈیویژنل کوآپریٹیو آفیسر مسٹر وینکٹ ریڈی کے علاوہ پارٹی قائدین مسرز سنجیو ریڈی ، سری راملو ، وینکٹ سوامی اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT