Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / زرعی شعبہ پر معتمدین کی رپورٹ سے وزیراعظم ناخوش

زرعی شعبہ پر معتمدین کی رپورٹ سے وزیراعظم ناخوش

نئی دہلی۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے زراعت اور ملحقہ شعبہ پر تیار کردہ رپورٹ پر اپنی ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے معتمدین کے ایک گروپ کو حال ہی میں ہدایت کی کہ وہ اس شعبہ کو درپیش مسائل کا موثر حل تلاش کرنے کیلئے دوبارہ غوروفکر کے بعد ایک نئی رپورٹ تیار کریں۔ ذرائع کے مطابق زراعت اور ملحقہ شعبہ پر حال ہی میں پیش کردہ رپورٹ بظاہر طویل تھی لیکن اس میں ٹھوس نظریات پیش نہیں کئے گئے تھے۔ معتمدین کے گروپ کو آئندہ اجلاس میں نظرثانی شدہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم کو زرعی شعبہ پر 5 جنوری کو یہ رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں زراعت کے ساتھ مویشیوں کی افزائش، سمکیات، مرغبانی، کھاد، آبپاشی اور دیہی ترقیات کا احاطہ کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے مختلف شعبوں کے لئے معتمدین کے 10 گروپس تشکیل دیئے تھے اور اکثر گروپس اپنی رپورٹ پیش کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT