Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / زرعی شعبہ پر ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا : جیٹلی

زرعی شعبہ پر ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا : جیٹلی

ٹوکیو ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرمالیات ہند ارون جیٹلی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا زرعی آمدنی پر ٹیکس عائد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جن میں دولتمند کسان بھی شامل ہیں۔ جیٹلی نے کہاکہ کسانوں کا مالدار ہونا شاذونادر ہونے والی بات ہے ورنہ کسان زیادہ تر غریب یا اوسط درجہ کے ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ زرعی شعبہ بے شک ایک بحرانی کیفیت سے دوچار ہے لہٰذا اس شعبہ پر مزید ٹیکس عائد کرنے حکومت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یاد رہیکہ گذشتہ ماہ این آئی ٹی آئی آیوگ ممبر بی پیک ڈیبرائے نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسانوں کو بھی دیگر شہریوں کی طرح اپنی آمدنی پر مناسب ٹیکس ادا کرنا چاہئے۔ جیٹلی نے وضاحت کی کہ وہ یہ بات بہت پہلے ہی کہہ چکے ہیں لہٰذا زرعی شعبہ پر مزید ٹیکس عائد نہیں کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT