Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے موثر اقدامات : چیف منسٹر کے سی آر

زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے موثر اقدامات : چیف منسٹر کے سی آر

حیدرآباد۔ 18 فروری (آئی این این) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ ، ریاست میں زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔ آج انہوں نے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصری ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جانا چاہئے تاکہ لاکھوں کسانوں کو موسمی حالات پر انحصار نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر مانسون یا خشک سالی جیسے موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے موثر لائحہ عمل ضروری ہے۔ چیف منسٹر نے ناقص بیجوں اور کھاد کی روک تھام کیلئے عہدیداروں کو سخت اقدامات کی ہدایت دی۔ انہوں نے کسانوں کو موسمی حالات اور موزوں فصل کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT