Wednesday , November 14 2018
Home / Top Stories / زرعی قرض معافی کیلئے آن لائین درخواستوں کی طلبی درست: مہاراشٹرا کے وزیر سبھاش دیشمکھ

زرعی قرض معافی کیلئے آن لائین درخواستوں کی طلبی درست: مہاراشٹرا کے وزیر سبھاش دیشمکھ

ناگپور۔11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے زرعی قرض معافی کے لیے آن لائین درخواستوں کی طلبی کے طریقہ کار کو یہ کہتے ہوئے درست قرار دیا ہے کہ اس کا مقصد صرف غریب اور ضرورت مند افراد کو اس اسکیم سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ بی جے پی زیر قیادت ریاستی حکومت نے گزشتہ سال جون میں مالی مشکلات سے دوچار 89 لاکھ کسانوں کو 34,000 کروڑ روپئے کے قرض ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک اسکیم شروع کی۔ اپوزیشن کانگریس اور این سی پی کی جانب سے حال میں الزام عائد کیاگ یا کہ ایک سال بعد بھی 89 لاکھ کسانوں کے قرض کو معاف کرنے کے وعدہ کو ابھی پورا نہیں کیا گیا ہے۔ ریاستی اسمبلی میں کسانوں کے مسائل پر ایک مباحث کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر کوآپریشن سبھاش دیشمکھ نے کہا کہ 89 لاکھ کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کیلئے 34,000 کروڑ روپئے کا عدد گزشتہ میں اسٹیٹ لیول بینکرس کمیٹی کی جانب سے فراہم کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ قرض معافی اسکیم سے ضرف غریب اور ضرورتمند کسانوں کی مدد ہو اور وہ اس سے استفادہ کریں۔ اس اسکیم سے استفادہ کرنے کے لیے آن لائین طریقہ کار کو درست کہتے ہوئے انہوںنے کہا کہ قرض معافی کے لیے 77 لاکھ کسانوں نے آن لائین درخواست دی تھی اور جانچ کے بعد ان میں 69 لاکھ اہل پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ قرض معافی کی یہ اسکیم جسے ’’چھترپتی شیواجی مہاراج شیتکری سنمان یوجنا کا نام دیا گیاہ ے، تمام ضرورتمند کسانوں کے اس سے استفادہ کرنے تک جاری رہے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT