Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / زرعی مزدور کی عدم دستیابی سے مالکان کو مشکلات

زرعی مزدور کی عدم دستیابی سے مالکان کو مشکلات

بیدر۔11جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی اسمبلی اسپیکر گاگوڈتمپا نے اسمبلی میں بتایاکہ دیہی علاقوں میں مہاتما گاندھی روزگار اسکیم جاری ہونے سے اکثر زمینات کے مالکان اپنی زمینات فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ ریاستی اسمبلی میں وزیر برائے دیہی ترقیات و پنچایت راج ایچ کے پاٹل ‘ محکمہ دیہی علاقوں میں سرکاری روزگار اسکیم شروع ہونے س

بیدر۔11جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی اسمبلی اسپیکر گاگوڈتمپا نے اسمبلی میں بتایاکہ دیہی علاقوں میں مہاتما گاندھی روزگار اسکیم جاری ہونے سے اکثر زمینات کے مالکان اپنی زمینات فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ ریاستی اسمبلی میں وزیر برائے دیہی ترقیات و پنچایت راج ایچ کے پاٹل ‘ محکمہ دیہی علاقوں میں سرکاری روزگار اسکیم شروع ہونے سے زرعی سرگرمیوں کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ زرعی سرگرمیوں سے وابستہ اکثر زمین مالکان کو ان کی کاشت کیلئے زرعی مزدور دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی زمینات فروخت کردینا بہتر سمجھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی مزدور زمین مالکان سے زیادہ اجرت طلب کرتے ہیں‘ اتنی اجرت ادا کرنا زمین مالکان کے بس کی بات نہیں ‘ اس لئے وہ اپنے زمینات فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ محکمہ دیہی ترقیات اور پنچایت راج کی مختلف سرگرمیوں سے متعلق اسمبلی میں جاری بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مذکورہ اسکیم کے تحت دیہی علاقوں میں سالانہ ایک سو دن دیہی مزدوروں کو روزگار فراہم کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان دنوں زرعی مزدوروں کا ملنا مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کو سائنٹیفک طریقہ سے جاری رکھنے پر غور کیا جائے گا ۔ اس موقع پر اسپیکر نے بتایا کہ ریاست کے منتخب دیہی علاقوں میں اس اسکیم کو جاری رکھنے کیلئے سالانہ 25 ہزار کروڑ روپئے درکار ہیں ۔ صرف 50 فیصد مزدوروں کو بھی اگر سالانہ ایک سو دن روزگار فراہم کیا گیا تو بھی 7,500کروڑ روپئے چاہیئے ۔ دیہی علاقوں میں اس اسکیم کے جاری رہنے سے کئی معاملے حل ہوئے ہیں اور بڑی حد تک روزگار مسئلہ بھی حل ہواہے لیکن مزدور پر زرعی زراعت کروانے والے زمین مالکان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد اب تک تمام طرح کے حقوق حاصل ہورہے ہیں لیکن مزدوروں کا حق پہلی بار میسر ہورہا ہے ‘ اس ضمن میں غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT