Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / زرعی نقصان کے معاوضہ کی ادائیگی پر زور

زرعی نقصان کے معاوضہ کی ادائیگی پر زور

کلواکرتی ۔ 7 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت کی جانب سے کسانوں کے ہوئے نقصانات کے سلسلے میں معاوضہ کی ادائیگی آرہی ہے وہ تمام کسانوں تک مکمل پہنچنا چاہئیہ آج وہ مارچل گاوں میں سرپنچ کے زیرصدارت منعقدہ پلے وکاسم میں ایم آر او شیام سندر ، ایم پی ڈی او یادیا کی موجودگی میں تمام کسانوں کے حالات اور ان کے مسائل کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر سرپنچ نے گاؤں کے تمام حالات کا علم انہیں دیا اور پانی کی شدید تکلیف کا اظہار کیا جس پر فوری اثر کے ساتھ بورویل کی کھدوائی کا حکم دیا اور کہا کہ کہیں بھی پانی کی تکلیف نہیں ہوئی جیسا اس کا مکمل انتظام کرونگا اور پورے گاؤں کا پیدل دورہ کرتے ہوئے حالات اور مسائل سے آگاہی حاصل کی اور راشن دوکانات کی تنقیح بھی کی رجسٹرڈ میں صحیح اندراج نہ ہونے کے سبب انہیں متنبہ کیا اور برقی پولس اور تاروں کی درستگی کا حکم دیا اور اسکولس پہنچ کو طلباء و طالبات سے مسائل معلوم کئے اس موقع پر پر ان کے ہمراہ یم پی ڈی او یادیا ، اے ای سدھاکر ریڈی ، ایم ای او باسو نائیک ، آنگن واڑی سپروائزر نرملا ، ایم پی ٹی سی ممبر جلال الدین ، مدن موہن راو ، لنگم وارڈس ممبر و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT