Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / زرینہ وہاب نے فیملی کو بدنام کرنے پر کنگاراناوت کو بھیجی نوٹس

زرینہ وہاب نے فیملی کو بدنام کرنے پر کنگاراناوت کو بھیجی نوٹس

ممبئی۔ادکار ادتیہ پنچولی اور ان کی اہلیہ زرینہ وہاب نے ادکارہ کنگانا راناوت کو سیول ڈیفمیشن نوٹس جاری کی ہے۔کنگانا رانا وت کو مذکورہ نوٹس ان کی فلم ’’سمرن‘‘ کے پرومشن تقریب کے دوران پنچولی کے ساتھ افیر کے دوران شیئر’’صدمہ‘‘ کے بعد روانہ کیاگیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق اس تبصرے پر زرینہ وہاب نے کہاکہ کنگانا نے تمام حدیں پار کردی‘ فلم کے پرموشن کے دوران انہیں ماضی کی بات دہرانے کی ضرورت نہیں تھی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ راناوت کو اپنے ماضی جلادینا چاہئے تھا۔ اپنے کام کے متعلق بات کرنے کے بجائے لوگوں کو بدنام کرنے کا اس نے کام کیاہے۔ زرینہ وہاب اکیلی نہیں جنھوں نے کنگانا راناوت کو نوٹس جاری کیا ہے بلکہ ریتک روشن اور ان کے والد راکیش روشن نے بھی انہیں نوٹس بھیجا ہے

۔دونوں نے کہا ہے کہ وہ باعزت لوگ ہیں انہیں اس قسم کے تنازعات میں گھسیٹنے کی گنگا رانا وت کو ضرورت نہیں ہے۔زرینہ نے تنازع میں اپنی بیٹی کانام گھسیٹنے پر کنگانا سے معافی طلب کی ہے۔

زرینہ نے کنگانا کے انڈسٹری کے ابتدائی دنوں میں ادتیہ پنچولی کی جانب سے انہیں پروڈیوسر کو متعارف کرانے کا بھی خلاصہ کیااور کہاکہ شائد وہ دن کنگانا بھول گئی۔ایک سوال کے جواب میں زرینہ وہاب نے کہاکہ انہیں راناوت سے کچھ نہیں چاہئے؟ انہوں نے کہاکہ وہ برسرعام اس بدنامی پر معافی مانگے۔

TOPPOPULARRECENT