Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / زلزلہ : پاکستان اور افغانستان کی مدد کیلئے امریکہ اور اقوام متحدہ تیار

زلزلہ : پاکستان اور افغانستان کی مدد کیلئے امریکہ اور اقوام متحدہ تیار

واشنگٹن ؍ اقوام متحدہ ، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان اور پاکستان میں شدت کے زلزلے سے متاثر ہونے والوں کیلئے اپنے گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ ان دونوں ملکوں کیلئے کوئی بھی اعانت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنسٹ نے گزشتہ روز میڈیا والوں کو بتایا کہ متاثرہ خاندانوں سے ہمیں دلی ہمدردی ہے۔ تاہم امریکی عہدیداروں نے کہا کہ انہیں پاکستان سے کسی قسم کی اعانت کیلئے درخواست وصول نہیں ہوئی ہے۔ دریں اثناء سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون نے آج کہا کہ دونوں ملکوں میں حکومتی ریلیف آپریشنز میں مدد کیلئے یو این ادارہ جات تیار ہیں۔ انھوں نے آفت سماوی کے نتیجے میں سینکڑوں جانوں کے اتلاف پر دکھ کا اظہار کیا۔ اُن کے ترجمان کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسیاں متحرک ہورہی ہیں اور دونوں ملکوں میں سرکاری راحت کاری سرگرمیوں میں مدد کیلئے تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT