Wednesday , October 24 2018
Home / دنیا / زلزلہ کا جائزہ لینے والا ہیلی کاپٹر حادثہ، 13افراد ہلاک

زلزلہ کا جائزہ لینے والا ہیلی کاپٹر حادثہ، 13افراد ہلاک

میکسیکو سٹی،18فروری(یو این آئی) میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر امدادی گاڑیوں پر گرگیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ۔ میکسیکو کی ریاست اوہاکا میں زلزلہ آنے کے بعد امداد کی غرض سے جائزہ لینے کے لیے ہیلی کاپٹر ایک گاؤں میں اتر رہا تھا کہ پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا اور قریب موجود امدادی گاڑیوں پر گرگیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جس میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں موجود میکسکیو کے وزیر داخلہ اور ریاست اوہاکا کے گورنر سمیت دیگر عہدیدارمحفوظ رہے ۔ریاست اوہاکا کے وکیل استغاثہنے بتایا کہ کچھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ کچھ لوگ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس گاؤں میں حادثہ رونما ہوا وہاں کی بجلی منقطع تھی اور ہیلی کاپٹر کے اترتے وقت اندھیرا تھا۔

TOPPOPULARRECENT