Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / زلزلہ کے خوف سے مصلیوں کی تعداد میں اضافہ

زلزلہ کے خوف سے مصلیوں کی تعداد میں اضافہ

مدہول۔/20اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدہول میں رات دیر گئے زلزلہ کی افواہیں پھیلنے سے عوام میں خوف و دہشت دیکھی گئی۔ زلزلہ کی دہشت سے عوام نے رات بھر مکانات کے باہر رات گذاری۔ رات بھر پولیس کی پٹرولنگ بھی جاری رہی۔ رات 2بجے اچانک لوگوں نے ایک دوسرے کو فون کرتے ہوئے اطلاع دی کہ دیگر مقامات پر زلزلہ آچکا ہے۔ مدہول و اطراف واکناف میں زلزلہ آنے کے امکانات ہیں۔ اس بات کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ مدہول ہی نہیں بلکہ ضلع عادل آباد، نظام آباد میں بھی یہ اطلاعات عام ہوگئیں۔ اس طرح عوام نے رات بھر خوف میں گذاردی۔ جبکہ فجر کی نماز میں ہر مسجد میں اچانک مصلیان کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ صبح ہونے تک ہر ایک دوسرے سے تفصیلات معلوم ہوئی کہ رات بھر کہیں بھی زلزلہ نہیں آیا بلکہ صرف افواہیں گشت کررہی تھیں۔ واضح رہے کہ دو سال قبل بھی مدہول میں اس طرح کی افواہیں عام ہوئی تھیں لیکن جن کا ایمان کامل ہوتا ہے وہ کبھی ان باتوں سے نہیں ڈرتے بلکہ خدا کی ذات پر مکمل بھروسہ وایمان رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کیلئے دنیا و آخرت میں یقیناً کامیابی ہوتی ہے۔

مولانا صلاح الدین سیفی کی
کریم نگر آمد
کریم نگر۔/20اگسٹ، ( فیکس ) حافظ معظم حسین فیضی و حافظ رضی الدین کے بموجب جمعیتہ الحفاظ کریم نگر کے زیر اہتمام ضلع کے تمام عازمین حج کا ایک روزہ تربیتی کیمپ 24اگسٹ بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے تا ظہر بمقام آئی بی اے گارڈن فنکشن ہال کشمیر گڈہ کریم نگر منعقد ہوگا۔ مہمان خصوصی مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی ہوں گے۔ نیزد دیگر علماء کرام بھی مناسک حج پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ صدر جمعیتہ الحفاظ کریم نگر حافظ احمد منقبت شاہ خان و جمیع اراکین جمیعتہ الحفاظ نے تمام عازمین حج مرد و خؤاتین سے اس زرین موقع سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT