Thursday , April 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے۔ونڈیز ٹسٹ فکسڈ کرنے کی کوشش،تحقیقات کا آغاز

زمبابوے۔ونڈیز ٹسٹ فکسڈ کرنے کی کوشش،تحقیقات کا آغاز

دبئی۔16نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) کھیلوں میں سٹے بازی اور فکسنگ کی وبا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ زمبابوے اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہوا ہے۔ اب بدحالی کے شکار ملک میں ٹسٹ کرکٹ بڑی مشکل سے لوٹی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی میچ فکسنگ نے افریقی ملک کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ عرب امارات میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو جال میں پھنسانے میں ناکامی کے بعد زمبابوین کرکٹ قائد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ گزشتہ ماہ زمبابوے ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹسٹ کے حوالے سے تحقیقات میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق زمبابوے ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل ہی اپنے حکام کو مطلع کردیا تھا کہ انہیں اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوے کے کپتان گرائم کریمر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ لیکن انہوں نے اس پیشکش کو نہ صرف مسترد کردیا بلکہ اس کی اطلاع حکام کو بھی دی۔ آئی سی سی کے ترجمان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جو تحقیقات اینٹی کرپشن یونٹ کررہا ہے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا ،فی الحال صرف یہ کہا جاسکتا ہے کہ زمبابوے میں اس ضمن میں تفتیش جاری ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کریمر کو پیشکش کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کا ایک سابق عہدیدار تھا، رقم کے بارے میں علم نہیں لیکن انہیں مقابلے میں گڑبڑ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ کریمر نے فوری طور پر معاملے سے کوچ ہیتھ اسٹریک کو آگاہ کیا جبکہ زمبابوے کرکٹ حکام کے توسط سے معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل تک پہنچایا گیا۔ یاد رہے کہ زمبابوے کو ٹسٹ سیریز میں 1-0 کی شکست ہوئی۔ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ونڈے سیریز پونے ونڈے سے قبل خفیہ کارروائی کے ذریعے پچ کیوریٹر کو سٹے بازوں کے بھیس میں ملنے والے صحافیوں سے ساز باز کرتے پکڑا گیا تھا اور آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ اس معاملہ کی تحقیقات بھی مصروف ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT