Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / : زمبابوے بدترین ، انڈیا کامیاب T20دوسرا

: زمبابوے بدترین ، انڈیا کامیاب T20دوسرا

ہرارے ، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے نے ہندوستان کو پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل ہرانے کے بعد آج سیریز کے دوسرے میچ میں بدترین مظاہرہ پیش کیا اور ایم ایس دھونی کی ٹیم نے اس فارمٹ میں اپنی انڈیا کی سب سے عمدہ جیت درج کرائی۔ گرائم کریمر نے ٹاس جیت کر خوشی خوشی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو انٹرنیشنل کریئر کا آغازکرنے والے پیس بولر بریندر سرن (4/10) اور تیزی سے ابھرتے جسپریت بومرا (3/11) نے بدترین ثابت کیا، جیسا کہ میزبانوں نے 20 اوورز میں 99/9 اسکور کئے۔ لوکیش راہول (47*) اور مندیپ سنگھ (52*) نے 13.1 اوورز میں 103/0 کے ساتھ انڈیا کی 10 وکٹ سے کامیابی مکمل کی اور سیریز 1-1 پر برابر ہوئی۔ سرن کو ’مین آف دی میچ‘ ایوارڈ دیا گیا۔ فیصلہ کن تیسرا ٹی 20 چہارشنبہ 22 جون کو مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT