Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے سیریز میں سینئرکھلاڑیوں کو آرام دینے کا منصوبہ : ہارون رشید

زمبابوے سیریز میں سینئرکھلاڑیوں کو آرام دینے کا منصوبہ : ہارون رشید

کراچی۔9اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف سلکٹر ہارون رشید نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے مجوزہ دورہ زمبابوے کے موقع پر چند سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے فاسٹ بولر محمد عامر کی جن پر امتناع عائد ہے فوری واپسی کا امکان مسترد کردیا ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق ٹسٹ بیٹسمین ہارون رشید نے کہا کہ ہم زمبابوے دورہ کے لئے چند سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے پر غور کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نئے کھلاڑی موجود ہیں اور چونکہ آئندہ مارچ میں ٹی 20ورلڈ کپ ہندوستان میں کھیلا جارہا ہے اور ہم ان کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے قومی ٹی ۔20کپتان شاہد آفریدی کو آرام دیئے جانے کا امکان مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہماری ٹیم کا اہم حصہ اور انہیں آرام کس طرح دیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT