Tuesday , November 13 2018
Home / Top Stories / زمبابوے میںخوفناک سڑک حادثہ ،47افراد ہلاک

زمبابوے میںخوفناک سڑک حادثہ ،47افراد ہلاک

ہرارے ،8نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ دارالحکومت ہرارے اور مشرقی شہر روساپی کے درمیان شاہراہ پر پیش آیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔اسے زمبابوے کی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باعث روساپی کے مردہ خانہ میں جگہ ختم ہوگئی ہے ۔ گزشتہ سال جون میں بھی زمبابوے میں قومی شاہراہ پر حادثے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT