Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے نے افغانستان کو شکست دی، بنگلہ دیش فاتح

زمبابوے نے افغانستان کو شکست دی، بنگلہ دیش فاتح

ڈھاکہ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میزبان بنگلہ دیش نے ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ سے قبل وارم اپ مقابلہ میں آئرلینڈ کو 44 رنز سے شکست دی۔ جبکہ زمبابوے نے ہیملٹن مساکٹزا کی 92 گیندوں میں 7 چھکوں پر مشتمل 93 رنز کی اننگز کی بدولت افغانستان کے اسکور 168/6 کو بہ آسانی تین گیندیں قبل ہی عبور کرلیا۔ بنگلہ دیش کے لئے ورلڈکپ سے قبل وارم اپ مقابلہ میں کامیابی کھلا

ڈھاکہ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میزبان بنگلہ دیش نے ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ سے قبل وارم اپ مقابلہ میں آئرلینڈ کو 44 رنز سے شکست دی۔ جبکہ زمبابوے نے ہیملٹن مساکٹزا کی 92 گیندوں میں 7 چھکوں پر مشتمل 93 رنز کی اننگز کی بدولت افغانستان کے اسکور 168/6 کو بہ آسانی تین گیندیں قبل ہی عبور کرلیا۔ بنگلہ دیش کے لئے ورلڈکپ سے قبل وارم اپ مقابلہ میں کامیابی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ضروری تھی جیسا کہ مشفق الرحیم اور شکیب الحسن نے نصف سنچریاں اسکور کرنے کے علاوہ 9.5 اوورس میں تیسری وکٹ کے لئے 116 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور کو 179/3 تک پہنچایا۔ علاوہ ازیں رحیم نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 30 گیندوں میں 59 رنز جبکہ شکیب نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کے ہمراہ 32 گیندوں میں 58 رنز اسکور کئے۔ بنگلہ دیشی بولروں نے جوابی اننگز میں آئرلینڈ کو 44 رنز کی شکست سے دوچار کیا۔ ایک اور مقابلہ میں ہانگ کانگ نے نیدرلینڈ کو 27 رنز سے شکست دی۔ حالانکہ ہانگ کانگ 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی لیکن حسیب امجد نے 21/6 کے مظاہرہ کے ذریعہ حریف ٹیم کو 100 رنز پر ڈھیر کیا۔

راہول ڈراویڈ کو کوچ بنانے گواسکر کا مطالبہ
ممبئی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر چاہتے ہیں کہ راہول ڈراویڈ کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنادیا جائے کیونکہ ڈنکن فلیچر ٹیم کو نتائج فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔ دریں اثناء ڈراویڈ نے گواسکر کے بیان پر خوشی کا اظہار تو کیا لیکن کہاکہ وہ اِس چیلنج کو ابھی قبول نہیں کرنا چاہتے کیونکہ اِس کے لئے ہنوز وقت درکار ہے۔ ڈراویڈ نے چیتیشور پجارا کی ونڈے ٹیم میں شمولیت کی حمایت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT