Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے نے آخری ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو ہرایا

زمبابوے نے آخری ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو ہرایا

میر پور ، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے نے دوسرے و آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ 136 رنز کا ٹارگٹ مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قابل حاصل کر لیا۔ لوور آرڈر کے مالکم والر نے سب سے زیادہ 40 رنز جبکہ لیوک جونگوی نے 34 رنز بنائے۔ زمبابوے کے نیول ماڈزیوا کو میچ کا جبکہ سیریز کا بہترین کھلاڑی مہمانوں کے ہی والر کو قرار دیا گیا۔ یہاں گزشتہ روز منعقدہ ڈے؍ نائٹ میچ میں مشرف مرتضٰی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 135/9 اسکور کرپائی۔ انعام الحق نے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور تمیم اقبال نے 21 رنز بنائے مگر 6 کھلاڑی دو ہندسی عدد عبور نہ کر سکے۔ زمبابوے کی جانب سے تیناشی پنینگارا نے 3 جبکہ ماڈزیوا اور گرائم کریمر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زمبابوے نے کافی مشکلات کے بعد ایک گیند قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر فتح حاصل کی۔ کپتان ایلٹن چکمبورا بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے جبکہ ماڈزیوا نے عمدہ بولنگ کے بعد اہم 28 رنز (ناٹ آؤٹ) بنائے اور میچ ایوارڈ لیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے الامین حسین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT