Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے ورلڈ کپ کوالیفائر 2018 کا میزبان

زمبابوے ورلڈ کپ کوالیفائر 2018 کا میزبان

ہرارے۔14اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے آئندہ برس مارچ میں 2019 آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ کے سلسلے میں کوالیفائر ٹورنمنٹ کی میزبانی کرے گا۔دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز ٹیم بھی ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی نہ کرنے کے سبب اس ٹورنمنٹ میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔ایونٹ میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ کے علاوہ آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ کی سرفہرست چار ٹیمیں جبکہ آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو سے دو بہترین ٹیمیں بھی ایونٹ میں حصہ لیں گی۔ابتدائی طور پر کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی بنگلہ دیش کو کرنی تھی تاہم اس کے براہ راست ورلڈ کپ میں پہنچنے کے بعد اب زمبابوے اس کی میزبانی کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT