Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے ٹسٹ ٹیم میں ٹیلر اور جاروس کی واپسی

زمبابوے ٹسٹ ٹیم میں ٹیلر اور جاروس کی واپسی

 

ہرارے۔18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مجوزہ ہوم ٹسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا اور سابق کپتان برینڈن ٹیلر اور کائل جاروس کاؤنٹی کرکٹ چھوڑنے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔برینڈن ٹیلر نے 2014 اور جاروس نے 2013 میں ملک کی طرف سے آخری ٹسٹ کھیلا تھا اور اپنے ملک پر کاؤنٹی کھیلنے کو ترجیح دی تھی لیکن حال ہی میں انہوں نے دوبارہ زمبابوے کی نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیائی نژاد زمبابوے آل راؤنڈر سولومون میر بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور توقع ہے کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف ٹسٹ سیریز میں کرئیر کا آغاز کریں گے۔ زمبابوے نے رواں سال جولائی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ٹسٹ اسکواڈ میں سات تبدیلیاں کی ہیں اور ٹیم سے ریان برل، ٹنڈئی چتارا، تریسائی موساکنڈا، کارل مومبا، نٹسائی مشنگوے، نیتھن والر اور ڈونلڈ ٹریپانو کوخارج کر دیا گیا۔تبدیلیوں کی بدولت وکٹ کیپر نیشا ماوایو اور ٹنڈئی چیسورو پہلی مرتبہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت گرائم کریمر کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہملٹن مساکاڈزا، سولومون میر، چامو چیبھابھا، کریگ ایرون، برینڈن ٹیلر، سکندر رضا، سین ولیمز، میلکم والر، پیٹر مور، ریجس چاکبوا، مائیکل چینویا، کرس موفو، کائل جروس، ٹنڈئی چیسورو اور نیشا ماوایو پر مشتمل ہے۔

TOPPOPULARRECENT