Saturday , October 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے ٹیم کی سہ رخی سیریز کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی

زمبابوے ٹیم کی سہ رخی سیریز کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی

ہرارے۔5 جون (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کا کھلاڑیوں نے معاوضوں کی عدم ادائیگی پر پاکستان اور آسٹریلیا کے ساتھ آئندہ ماہ مجوزہ ٹوئنٹی 20 سہ رخی سیریز کے بائیکاٹ کی دوبارہ دھمکی دیدی۔پلیئرز نے بورڈ کو انتباہ دیا ہے کہ اگر ان کی تنخواہیں اور میچ فیس وغیرہ 25 جون تک ادا نہیں کی گئیں تو پھر وہ جولائی کی ٹی 20 سیریزکا بائیکاٹ کردیں گے۔رپورٹ کے مطابق کرکٹرز کو گذشتہ تین ماہ کی تنخواہ اور گزشتہ جولائی میں سری لنکائی ٹور کے بعد میچ فیس ادا نہیں کی گئی ہیں، وہ پہلے ہی بطور احتجاج سہ رخی سیریز کی تیاری سے انکار کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT