Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

۔16 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تحریری طور پر دورہ پاکستان پر ٹیم بھیجنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ ’ڈان نیوز‘کے مطابق زمبابوے کی ٹیم منگل کی رات 2 بجے پاکستان پہنچے گی اور یہاں دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ونڈے میچز کھیلے گی۔پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے ایک اعلامیہ میں کرکٹ زمبابوے کے فیصلہ کو خوش آئند

۔16 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تحریری طور پر دورہ پاکستان پر ٹیم بھیجنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ ’ڈان نیوز‘کے مطابق زمبابوے کی ٹیم منگل کی رات 2 بجے پاکستان پہنچے گی اور یہاں دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ونڈے میچز کھیلے گی۔پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے ایک اعلامیہ میں کرکٹ زمبابوے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ زمبابوے کی ٹیم کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب ہوں گے۔کراچی میں اسماعیلی برادی کی بس میں حملے میں 43 افراد کی ہلاکت کے بعد زمبابوے کی جانب سے دوبارہ سکیورٹی کا جائزہ لینے کے اعلان کے بعد یہ دورہ ملتوی ہونے کا خدشہ تھا۔اس سے قبل چیئرمین پی سی بی کا بھی کہنا تھا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے انہیں طے شدہ شیڈول کے تحت دورہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پہلی مرتبہ کوئی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم پاکستان کا رخ کر رہی ہے۔ زمبابوے کی ٹیم تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے 19 مئی سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT