Sunday , July 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے کو شکست، ہندوستان کوارٹرفائنل میں

زمبابوے کو شکست، ہندوستان کوارٹرفائنل میں

ماؤنٹ مانگ نوئی۔19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی یوتھ ورلڈ کپ میں مسلسل دوسرے میچ میں زمبابوے کو بھی یکطرفہ انداز میں10 وکٹ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔پاپوا نیو گنی کو 10 وکٹ سے شکست دینے کے بعد زمبابوے کے خلاف بھی ہندوستانی ٹیم نے 10 وکٹ سے جیت درج کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم48.1 اوورس میں154کے اسکور پر آل آؤٹ ہو گئی۔ہندوستان کے اوپنر شبھم گل اور ھاروک دیسائی نے پہلے وکٹ کے لئے 21.4 اوورس میں155 رنز کی ناٹ آوٹ ساجھے داری سے ٹیم کو کامیابی دلائی۔دیسائی نے 73 گیندوں میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آؤٹ 56 رن اور شبھم نے 59 گیندوں میں 14 چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آؤٹ 90 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ شبھم کو ان کی بہترین اننگز کے لئے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT