Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے کیخلاف آخری ونڈے میں افغانستان فاتح

زمبابوے کیخلاف آخری ونڈے میں افغانستان فاتح

شارجہ۔20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف 5 ونڈے میچوں کی سیریز کا آخری میچ 146 رنز کے بھاری فرق سے جیت کر سیریز باوقار انداز میں 1-4 سے اپنے نام کرلی۔شارجہ میںکھیلے گئے میچ میں ناکام ٹیم 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 95 پرڈھیرہوگئی۔ ایرون 34 کے ساتھ نمایاں اسکورر تھے۔ راشد خان نے 13 رنز دیکر 3 وکٹ لیں۔ قبل ازیں انہوں نے 43 رنز کی اننگز بھی کھیلی تھی۔ انکے علاوہ جاوید ا حمدی نے 76 اور رحمت شاہ نے 59 رنز بنائے۔ زمبابوے نے 9 وکٹ پر 241 رنز کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT