Tuesday , June 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے کیلئے ورلڈ کپ مایوس کن رہا

زمبابوے کیلئے ورلڈ کپ مایوس کن رہا

ہوبرٹ 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) زمبابوے کے کارگذار کپتان برینڈن ٹیلر نے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اہم موقعوں پر بہتر کارکردگی نہ دکھاپانے کی وجہ سے ان کی ٹیم کو شکستوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کل آئر لینڈ کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کی پانچ رنوں سے شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ۔ اس شکس

ہوبرٹ 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) زمبابوے کے کارگذار کپتان برینڈن ٹیلر نے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اہم موقعوں پر بہتر کارکردگی نہ دکھاپانے کی وجہ سے ان کی ٹیم کو شکستوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کل آئر لینڈ کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کی پانچ رنوں سے شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ۔ اس شکست کے بعد زمبابوے کوارٹر فائنلس کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے ۔ برینڈن ٹیلر نے کل کے میچ میں اپنی جانب سے بہترین جدوجہد کی تھی اور سنچری بنائی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ان کی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے ۔ ہم یہاں تین میچس میں کامیابی حاصل کرنے کے مقصد سے آئے تھے لیکن ہم ایسا نہیں کرسکے ۔ ٹیلر نے کہا کہ جنوبی افریقہ ‘ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہم اچھی حالت میں تھے اگر ہم کچھ اور جدوجہد کرتے اور بلے بازوں کے ساتھ فیلڈرس بھی کیچس لیتے تو ہم مختلف صورتحال میں ہوتے ۔ واضح رہے کہ کل کے میچ میں آئر لینڈ کے بلے باز ایڈ جوائس نے سنچری اسکور کی تھی تاہم ایک سے زائد موقعوں پر ان کے کیچس گرادئے گئے تھے ۔ ٹیلر نے کہا کہ آپ کسی بلے باز کو تین مواقع نہیں دے سکتے ۔ یقینی طور پر ایسی مدد ملنے پر وہ سنچری اسکور کریگا اور اپنی ٹیم کی کامیابی کیلئے بنیاد رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جوائس کے کیچس ہم نے اہم مواقع پر گرائے تھے ۔ زمبابوے نے ایک موقع پر 74 رنوں پر چار وکٹس گنوا دئے تھے تاہم بعد میں برینڈن ٹیلرس اور سین ولیمس نے بہترین بیٹنگ کرکے ٹیم کو کامیابی کے قریب پہونچا دیا تھا لیکن ٹیم کو پانچ رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

TOPPOPULARRECENT