Tuesday , September 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے کیلئے 13 برسوں میں پہلی مرتبہ تین ٹسٹ مقابلوں کی سیریز

زمبابوے کیلئے 13 برسوں میں پہلی مرتبہ تین ٹسٹ مقابلوں کی سیریز

ڈھاکہ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کرکٹ ٹیم کو 13 برس میں پہلی مرتبہ 3 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جیسا کہ رواں برس اکٹوبر میں ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کررہی ہے۔ آخری مرتبہ زمبابوے نے ڈسمبر 2001 ء میں سری لنکا کے خلاف تین مقابلوں کی سیریز کھیلی تھی۔ بنگلہ دیش کے لئے یہ تیسرا موقع ہے کہ وہ 2000 ء میں ٹسٹ ٹیم کی حیثیت حاصل ک

ڈھاکہ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کرکٹ ٹیم کو 13 برس میں پہلی مرتبہ 3 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جیسا کہ رواں برس اکٹوبر میں ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کررہی ہے۔ آخری مرتبہ زمبابوے نے ڈسمبر 2001 ء میں سری لنکا کے خلاف تین مقابلوں کی سیریز کھیلی تھی۔ بنگلہ دیش کے لئے یہ تیسرا موقع ہے کہ وہ 2000 ء میں ٹسٹ ٹیم کی حیثیت حاصل کرنے کے بعد تین مقابلوں کی سیریز میں شرکت کررہی ہے۔ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان 5 ونڈے مقابلوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

ہیوز کی سنچری ، میچ ڈرا
برسبین 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اے ٹیم کے بولروں کو اُس وقت کافی جدوجہد کرنی پڑی جب آسٹریلیائی بیٹسمنوں نے بارش سے متاثرہ دوسرے اور آخری غیرسرکاری ٹسٹ کے آخری دن بہترین بیاٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ آسٹریلیا کے اوپنرس فلپ ہیوز (100) اور الیکس ڈولن (91) نے پہلی وکٹ کے لئے 50 اوورس میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 202 رنز اسکور کرلئے جس کے بعد کا ممکنہ کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔ ہیوز نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی 26 ویں سنچری اسکور کی جس میں اُنھوں نے 16 چوکے اور ایک چھکا مارا ۔ جبکہ ڈولن نے 21 ویں نصف سنچری 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔

TOPPOPULARRECENT