Wednesday , December 12 2018

زمبابوے کی آئی سی سی سے قرض کی درخواست

ممبئی۔20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) مالی مسائل سے پریشان کرکٹ زمبابوے یونین نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) سے قرض کی درخواست کی ہے۔ زمبابوے کو اگست میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے۔ اگست میں پاکستان کے مجوزہ دورے میں دو ٹسٹ، پانچ ونڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے ہیں، اس دوران سہ فریقی سیریز بھی طے ہے جس کیلئے زمبابوے کرکٹ یونین آسٹریلیا کو قائل کرنے میں مصروف ہے۔گذشتہ برس معاوضوں کی عدم ادائیگی سے تنگ آکر کرکٹرز اور بورڈ ملازمین نے ہڑتال کردی تھی۔ حکام کو عالمی تنظیم کی جانب سے فنڈز ملنے کی امید ہے، حتمی جواب تک پاکستان کی سیریز کا امکان برقرار ہے۔

TOPPOPULARRECENT