Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے کی سری لنکا کے خلاف تاریخ ساز کامیابی

زمبابوے کی سری لنکا کے خلاف تاریخ ساز کامیابی

ہمبنٹوٹا، 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سکندر رضا 21 رنز پر تین وکٹ اور ناٹ آؤٹ 27 کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی سے زمبابوے نے سری لنکا کو 71 گیند باقی رہتے پانچویں ون ڈے میں تین وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 3۔2 سے جیت لی۔زمبابوے نے سیریز کا پہلا ون ڈے 300 سے زائد کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیتا لیکن پھر اس نے اگلے دو میچ گنوا دیے ۔زمبابوے نے 1۔2 سے پیچھے رہنے کے بعد شاندار واپسی کی اور چوتھا اور پانچواں ون ڈے جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔زمبابوے نے آخری میچ میں سری لنکا کو 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 203 رن کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد 38.1 اوور میں سات وکٹ پر 204 رن بنا کر میچ جیت لیا۔سری لنکا کی اننگز میں 21 رن پر تین وکٹ لینے والے اور ناٹ آؤٹ 27 رن بنانے والے سکندر رضا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔اس میچ میں 73 رن بنانے والے زمبابوے کے اوپنر ہیملٹن مسکادزا کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔سری لنکا کی اننگز میں اوپنر دانشکا گناتلکا نے 52 اور اسیلا گنارتنے نے ناٹ آؤٹ 59 رن بنائے ۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے کے لیے مسکادزا نے 86 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔سولومن میئر نے 43، تریسي مساکادزا نے 37 اور سکندر رضا نے ناٹ آؤٹ 27 رن بنائے ۔زمبابوے نے اپنے سات وکٹ 175 رن تک گنوا دیے لیکن رضا نے 27 گیندوں پر ناٹ آوٹ 27 رن بنا کر زمبابوے کو شاندار جیت دلا دی۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب واحد ٹسٹ 14 تا 18 جولائی کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT