Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورۂ پاکستان : شہریار خان

زمبابوے کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورۂ پاکستان : شہریار خان

لاہور ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیئرمین پی سی بی شہریا ر خان نے کہا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم جلد پاکستان آرہی ہے۔ کرکٹ کا ڈھانچہ نہ ہونے اور بھتیجوں بھانجوں کو کھلانے سے حق دار کی حق تلفی ہوتی ہے۔اچھی ٹیم کیلئے نئے وسیم اکرم اور وقار یونس تلاش کرنے ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جنرل باڈی کا یہاں مقامی ہوٹل میں اجلاس منعقدہ ہوا، جس میں مزید

لاہور ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیئرمین پی سی بی شہریا ر خان نے کہا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم جلد پاکستان آرہی ہے۔ کرکٹ کا ڈھانچہ نہ ہونے اور بھتیجوں بھانجوں کو کھلانے سے حق دار کی حق تلفی ہوتی ہے۔اچھی ٹیم کیلئے نئے وسیم اکرم اور وقار یونس تلاش کرنے ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جنرل باڈی کا یہاں مقامی ہوٹل میں اجلاس منعقدہ ہوا، جس میں مزید چار اضلاع کو شامل کیا گیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین شہریار نے کہا کہ اجلاس بہت کامیاب رہا ، بہت سی تجاویز آئیں، لوگوں نے دلوں کی خوب بھڑاس بھی نکالی۔ اُن کا کہنا تھا کہ کسی ریجن کو رولرتو کسی کو پچ چاہئے۔ ’’گراؤنڈ توبنا دیں گے مگر اس کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہوتی۔ دراصل گاڑی تو خرید لی مگر ابھی پٹرول نہیں۔‘‘ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان آرہی ہے ۔ ریجنس کو چاہئے کہ نئے وسیم اکرم اور نئے وقار یونس تلاش کرکے ٹیم کیلئے بھیجیں۔

TOPPOPULARRECENT