Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے کے خلاف آج

زمبابوے کے خلاف آج

مائیکل کلارک شمولیت مشکوک

مائیکل کلارک شمولیت مشکوک
ہرارے 24 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) زمبابوے کے خلاف سہ رخی سیریز کے ابتدائی میچ میں آسٹریلیائی ٹیم اپنے کپتان مائیکل کلارک کی شمولیت کے تعلق سے لمحہ آخر میں فیصلہ کریگی کیونکہ ابھی وہ پوری طرح فٹ نہیں ہوئے ہیں۔ جمعہ کو ٹریننگ سشن کے دوران کلارک کے بائیں پیر میں کھینچاوٹ پیدا ہوگئی تھی تاہم انہوں نے ہفتے کو دوڑنے کی مشق کی تھی ۔ امید کی جا رہی ہے کہ آخر وقت تک وہ میچ کیلئے فٹ ہوجائیں گے ۔ تاہم چہارشنبہ کو چونکہ جنوبی افریقہ کے خلاف اہم مقابلہ ہونے والا ہے ایسے میں یہ امکان ہے کہ کلارک زمبابوے کے خلاف میچ میں احتیاط کے طور پر شامل ہونے سے گریز کریں۔

TOPPOPULARRECENT