Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / زمستان پور مشیر آباد میں ڈرینج کے پانی سے ماحول متاثر

زمستان پور مشیر آباد میں ڈرینج کے پانی سے ماحول متاثر

وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ، جی ایچ ایم سی کی لاپرواہی ، حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت
حیدرآباد۔18جولائی(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میںان دنوںجگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور ڈرینج کا ابلتا پانی شہریوں کے وبال جان بنا ہوا۔ محکمہ بلدیہ کی لاپرواہی کے سبب شہر میں آئے دن وبائی امراض سے شہریوں کے متاثر ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں ۔موسم برسات کے آغاز کے ساتھ ہی شہر کے سرکاری اور خانگی دواخانوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوا جبکہ وبائی بخار سے بھی کئی شہری اب تک متاثرہیں۔ بلدی عملہ وبائی امراض کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے سے قاصر ہے اور محکمہ بلدیہ کی لاپرواہی کا خمیازہ معصوم شہریوں کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔ پچھلے کئی دنوں سے شہر کی مصروف ترین زمستان پور مشیرآباد کی سڑک پر ڈرینج کاابلتا پانی  تالاب کی شکل اختیار کر گیا ہے مقامی لوگوں کی جانب سے توجہہ دہانے کے باوجود محکمہ بلدیہ کے متعلقہ عہدیدار ڈرینج کے اس پانی کی نکاسی میں سنجیدگی کے ساتھ کام نہیں لے رہے ہیں۔ مقامی عوام کے مطابق پچھلے ہفتے ہوئی تیز رفتار بارش کی وجہہ سے مذکورہ سڑک کی ڈرینج لائن ابلنے کی وجہہ سے یہاں پر آلودہ پانی جمع ہوگیا ہے اور اس پانی کی وجہہ سے مچھروں کی افزائش بھی ہورہی ہے اور یہ آلودہ پانی اطراف واکناف کے لوگوں کو بھی متاثر کررہا ہے ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے شہری ترقی کے نام پر 428کروڑ کی اجرائی کا اعلان کیا گیا ہے مگر خاطر خواہ رقم کی عدم اجرائی کے سبب مانسون سے قبل ڈرینج لائن کی صفائی کا کام انجام نہیں دیا گیا اور تیز بارش کی وجہہ سے شہر کی اکثر ڈرینج لائن ابلنے لگی۔ حکومت اور محکمہ بلدیہ گریٹر حیدرآباد کی لاپرواہی سے معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے ۔ حکومت اور محکمہ بلدیہ گریٹر حیدرآباد کے اعلی عہدیداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حفظان صحت کے بہتر انتظامات کے لئے جنگی خطوط پر کام کریں۔

TOPPOPULARRECENT