Monday , December 18 2017
Home / دنیا / زمینی سرنگ دھماکے میں 3 فرانسیسی فوجی ہلاک

زمینی سرنگ دھماکے میں 3 فرانسیسی فوجی ہلاک

بماکو ۔ 13 ۔ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مالی میں زمینی سرنگ دھماکے میں تین فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگئے جو اس علاقہ میں اب تک کا خونریز واقعہ تصور کیا جارہا ہے جو فرانس کی انسداد دہشت گرد فوج کے خلاف کیا گیا ہے ۔ اس دوران فرانسیسی وزارت دفاع کی اطلاع کے مطابق دھماکے سے قبل فرانسیسی فوجی مالی کے شمالی علاقہ ٹسالیٹ کی جانب بڑھ رہے تھے ۔ 60 گاڑیوں پر مشتمل ان کے قافلہ کی قیادت کرنے والے بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔ وزارت دفاع نے ابتداء میں صرف ایک ہلاکت کی اطلاع دی تھی جبکہ صدر فرانس فرانکوئی اولاندکے دفتر سے جاری ایک اطلاع میں مزید دو فوجیوں کی زخموں سے جانبر نہ ہونے کی خبر ہے ۔ اس طرح جملہ ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT