Wednesday , November 14 2018
Home / دنیا / زمین کھسکنے کے بعد ملبہ سے 13 گھنٹوں بعد خاتون کو بچایا گیا

زمین کھسکنے کے بعد ملبہ سے 13 گھنٹوں بعد خاتون کو بچایا گیا

جکارتہ ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بچاؤکاری عملہ نے زمین کھسکنے کے واقعہ میں ایک ایسی کار سے ایک خاتون کو بچا لیا جو گذشتہ 13 گھنٹوں سے ملبہ کے نیچے دبی ہوئی تھی جبکہ دیگر کئی افراد کو ہنوز لاپتہ قرار دیا گیا ہے جبکہ دارالخلافہ اور مغربی جاوا میں شدید بارش کی وجہ سے عام زندگی ٹھپ پڑ گئی ہے۔ جکارتہ انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب رات بھر بچاؤ کاری کے مناظر ٹیلیویژن پر راست نشر کئے جاتے رہے۔ بچاؤکاری عملہ نے کافی کوششوں کے بعد خاتون کو بچایا جو اپنی کار میں پھنسی ہوئی تھی۔ کل بھی کچھ لوگوں کو زمین کھسکنے کے واقعات سے متاثر ہونے کے بعد ایک گاؤں سے بچایا گیا جبکہ مزید آٹھ افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔ اب تک پولیس نے صرف دو ہلاکتوں کی توثیق کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT