Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / زمین کھسکنے کے واقعہ میں مہلوکین کی اجتماعی تدفین

زمین کھسکنے کے واقعہ میں مہلوکین کی اجتماعی تدفین

سلگر( کولمبیا) 21مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مغربی کولمبیا میں زمین کھسکنے کے واقعہ میں جن 63افراد کی موت واقع ہوگئی تھی ‘ مذہبی عہدیداروں کے مطابق ان کی اجتماعی تدفین عمل میں آئے گی ۔ دریائے لبوریانہ اونچی اونچی لہروں کے ساتھ کیچڑ کے بڑے بڑے تودوں سے دریا سے قریب واقع چھوٹے مستقر لامارگریٹا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ بچاؤ کاری عملہ اب ب

سلگر( کولمبیا) 21مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مغربی کولمبیا میں زمین کھسکنے کے واقعہ میں جن 63افراد کی موت واقع ہوگئی تھی ‘ مذہبی عہدیداروں کے مطابق ان کی اجتماعی تدفین عمل میں آئے گی ۔ دریائے لبوریانہ اونچی اونچی لہروں کے ساتھ کیچڑ کے بڑے بڑے تودوں سے دریا سے قریب واقع چھوٹے مستقر لامارگریٹا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ بچاؤ کاری عملہ اب بھی لاپتہ افراد کو تلاش کررہا ہے لیکن رشتہ داروں اور دیگر عہدیداروں کا یہ ماننا ہے کہ تلاش کرنا اب بے معنی ہوکر رہ گیا ہے کیونکہ کسی کے بھی زندہ ملنے کی کوئی امید نہیں ہے ۔ دریں اثناء 54 نعشوں کی شناخت عمل میں آئی ہے جنہیں ان کے رشتہ داروں کے حوالے کیا جائے گا ۔ سلگر کے بڑے پادری روبین لوپیز نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کی اجتماعی تدفین عمل میں آئے گی اور آخری رسومات کے تمام ارکان چرچ کی بجائے ایک پارک میں ادا کی جائیں گی کیونکہ چرچ میں زیادہ لوگوں کی گنجائش نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT