زمین کی عمیق گہرائیوں میں ہیروں کے ذخائر موجود

واشنگٹن ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) زمین کی عمیق گہرائیوں میں معدوم سمجھے جانے والا قیمتی پتھر یعنی ہیرے موجود ہیں جی ہاں! یہ اگرچیکہ ایک چونکا دینے والی خبر ہے لیکن اس کی تصدیق امریکی محققین جن کا تعلق مساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ہے، نے کی۔ لیکن یہ مت سمجھئے کہ اب سب مل کر ٹیکنالوجی کی مدد سے نکالیں گے۔ نہیں! بلکہ یہ ہیرے ڈرلنگ کے ذریعہ نہیں نکالے جاسکتے جو زمین کی 145 تا 240 کیلو میٹر عمیق گہرائیوں میں مدفون ہیں۔ وہ اپنے وقت پر، قدرت کے منشاء کے مطابق وقت بوقت سامنے آئیں گے۔ یہ تحقیق اس بات کی نشاندہی کرتی ہیکہ ’’ہیرے‘‘ معدوم ہوجانے والی دھات ہے لیکن نسبتاً عام ہے۔ یہ تحقیق دراصل اس وقت سامنے آئی جبکہ سائنسداں اس بات کی کھوج لگا رہے تھے کہ آوازیں کس طرح زمین کی عمیق گہرائی میں پہنچتی ہیں۔ اس تحقیق کے دوران ’’ہیروں‘‘ کے قدرتی مخفی خزانہ کا پتہ چلا۔

TOPPOPULARRECENT