Thursday , November 23 2017
Home / بچوں کا صفحہ / زمین کے بارے میں اہم معلومات

زمین کے بارے میں اہم معلومات

بچو!بہت عرصے تک یہ تصور تھا کہ زمین گیند کی طرح بالکل گول ہے لیکن تحقیقات سے ثابت ہوا کہ زمین مکمل طور پر گول نہیں ہے ۔ خلا سے زمین ایک ایسی گیند کی طرح دکھائی دیتی ہے جیسے ہلکا سا دبا دیا گیا ہو ۔ زمین اوپر اور نیچے سے تھوڑی چپٹی ہے اور اس کے درمیان میں تھوڑا سا ابھار ہے ۔ خلا سے زمین کا رنگ نیلا نظر آتا ہے کیونکہ اس کا تین چوتھائی حصہ سمندر پر مشتمل ہے ۔ خط استواء (Equator) کی پیمائش 40075 کلومیٹر ہے ۔
اگر کوئی شخص دن رات چلتا رہے تو اتنا فاصلہ طئے کرنے میں ایک سال لگ جائے گا ۔ جس زمین پر  ہم چلتے ہیں اسے فرش ارض کہتے ہیں اور یہ ایک سخت چٹانی تہہ ہے ۔ زمین کی دوسری سطح چٹان کی ایک موٹی تہہ ہے اور یہ انتہائی گرم ہے ۔ گرمی کی وجہ سے اس چٹان کا کچھ حصہ پگھل چکا ہے ۔ زمین کا اندرونی حصہ دھاتوں سے بنا ہوا ہے ۔ بیرونی حصہ بہنے والا مائع ہے لیکن اندرونی مرکز ٹھوس ہے ۔ زمین کے اندر مرکز میں بہت تپش ہے ۔ یہاں درجہ حرارت 5000 درجہ سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہوتا ہے ۔ یہ درجہ حرارت موسم گرما کے ایک بہت ہی جھلسا دینے والے گرم دن کی نسبت 150 گنا زیادہ ہے ۔ زمین کن اجزاء سے مل کر بنی ہے ؟ زمین چٹانوں اور دھاتوں کی مختلف تہوں سے بنی ہوئی ہے ۔ کچھ تہیں سخت ہیں اور کچھ اتنی گرم کہ بہہ رہی ہیں جن سے گرم لیس دار کافی جیسا مواد خارج ہوتا ہے ۔ زمین کی بالائی سطح سمندر کے کنارے پر ختم نہیں ہوجاتی بلکہ یہ گہرے ترین سمندر کے نیچے چلی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT