Tuesday , April 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / زندگی کے بارے میں ہر کسی کا اپنا اک نظریہ ہوتا ہے:دھونی

زندگی کے بارے میں ہر کسی کا اپنا اک نظریہ ہوتا ہے:دھونی

دبئی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)مہندر سنگھ دھونی نے ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے حوالے سے اٹھے سوالوں اور تنقیدوں کو اسی پرسکون اور مستحکم آواز سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہر کسی کی زندگی کے بارے میں اپنی اپنی رائے ہوتی ہے۔سابق ہندوستانی کرکٹر جس میں اجیت اگرکر شامل ہیں، انہوں نے دھونی کے ٹی 20 مستقبل پر سوال اٹھائے تھے، جس سے ملک کے کرکٹ کی دنیامیں ہلچل مچ گئی تھی۔ یہاں تک کہ سابق بیٹسمین وی وی ایس لکشمن بھی دھونی کے ٹی 20 کیریئر پر اگرکر کی طرح کی ہی رائے رکھتے ہیں۔ تاہم، دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان پریشان نظرنہیں آتے ۔ جب دھونی سے اگرکر کے ر یمارک کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، ’’ہر کسی کی زندگی کے بارے میں اپنے اپنے خیالات ہوتے ہیں اور ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔دھونی نے نوجوان ہندوستانی ٹیم کے کپتان کے طور پر 2007 میں ابتدائی ورلڈ ٹی 20 کپ اور 2011 ون ڈے ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ہندوستانی ٹیم راجکوٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 40 رنز سے ہار گئی، جس میں دھونی بیٹنگ میں جوجھتے نظر آئے جس کے بعد ان کے ریٹائرمنٹ کو لے کر سوال کھڑے ہوئے۔ 36 سالہ تجربہ کار کرکٹرنے کہا کہ’’سب سے بڑی صلاحیت کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا ہے۔ آپ نے ایسے کرکٹر بھی دیکھے ہیں جنہوں نے اپنی محنت سے مقام حاصل کیا ہے لیکن پھر بھی وہ بہت آگے تک پہنچے ہیں۔ یہ ان کے جنون کی وجہ سے ہے۔ کوچوں کو انہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر کوئی ملک کے لئے نہیں کھیلتا‘‘۔دھونی یہاں اپنی عالمی کرکٹ اکیڈمی کو شروع کرنے کے لئے یہاں پہنچے تھے، انہوں نے دبئی کی پیسفک وینچرز کے ساتھ مل کر اپنی پہلی بین الاقوامی اکیڈمی’’ ایم ایس دھونی کرکٹ اکیڈمی ‘‘کا افتتاح کیا اور کہا کہ،میں نے ہمیشہ یقین کیا ہے کہ نتیجہ ایک اہم عمل ہے۔ میں نے کبھی بھی نتائج کے بارے میں نہیں سوچا، میں نے ہمیشہ یہی سوچا کہ اس وقت کیا کرنا ٹھیک ہو گا، یہاں تک کہ اگر اس وقت 10 رن کی ضرورت ہو، 14 رن کی ضرورت ہو یا پھر پانچ رن کی ۔

 

TOPPOPULARRECENT