Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / زندگی کے ہر شعبہ میں پیروی مصطفی ؐکی تلقین

زندگی کے ہر شعبہ میں پیروی مصطفی ؐکی تلقین

بچکنڈہ /3 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدنور منڈل کے موضع کوڑچیرا میں بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جلسہ سیرت النبی ﷺ و اصلاح معاشرہ منعقد کیا گیا ۔ جس سے مہمان خصوصی مشہور عالم دین مولانا محمد رضوان القاسمی ناظم مدرسہ دارالعلوم بچکنڈہ اور مفتی معز شامزی و خطیب بسم اللہ مسجد و صدر مجلس تحفظ ختم نبوت مٹ پلی نے خطاب کیا ۔ مولانا محمد رضوان الق

بچکنڈہ /3 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدنور منڈل کے موضع کوڑچیرا میں بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جلسہ سیرت النبی ﷺ و اصلاح معاشرہ منعقد کیا گیا ۔ جس سے مہمان خصوصی مشہور عالم دین مولانا محمد رضوان القاسمی ناظم مدرسہ دارالعلوم بچکنڈہ اور مفتی معز شامزی و خطیب بسم اللہ مسجد و صدر مجلس تحفظ ختم نبوت مٹ پلی نے خطاب کیا ۔ مولانا محمد رضوان القاسمی نے سیرت النبیﷺ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام نماز و روزوں اور صرف مخصوص عبادات کا نام نہیں بلکہ پوری زندگی کے تمام شعبہ حیات میں محسن انسانیت حضور اکرم ﷺ کی اطاعت و اتباع اور آپ ﷺ پیروی کا نام ہے ۔ آپ ﷺ کی زندگی کا کوئی ایسا شعبہ نہیں جس میں امت و انسانیت کی رہنمائی نہ ہو اور ہمارا یہ ایقان ہے کہ آپ ﷺ ہی کی تعلیمات و طریقے دنیا میں امن و آشتی سکون و عافیت کا ذریعہ ہیں اور یہی ہماری ابدی آخرت والی زندگی میں کامیابی و نجات کا ضامن بھی ہے ۔ مفتی معز شامزی حسامی نے مجلس تحفظ و ختم نبوت کے کام کو عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت یعنی آپ ﷺ آخری نبی ہیں ۔ آپ کے بعد دنیا میں کوئی نبی آنے والا نہیں ہے ۔ اگر کوئی یہ دعوی کرے کہ آپ کے بعد کوئی اور نبی ہے تو وہ جھوٹا کذاب اور کافر ہے ۔ آج دیہاتوں کے بھولے بھالے مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ ڈالنے والے فتنہ قادیانیت اپنے پیسوں سے اپنے علاج و معالجہ سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ تمام انسانوں کے نبی حضرت محمد ﷺ ہیں ۔ آپ ﷺ خاتم الابنیاء و مرسلین ہیں ۔

اصلاح معاشرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شریعت محمدی ﷺ پر عمل آوری سے تمام برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے ۔ آج کے دور میں جب کہ زنا عام ہوچکا ہے سود کھلے عام کھایا جارہا ہے ۔ حرام کو حلال سمجھا جارہا ہے دھوکہ دینا عقلمندی تصور کی جارہی ہے ۔ اس کا علاج صرف اور صرف شریعت محمدی ﷺ پر عمل آوری ہے ۔ آپ کی شریعت پر عمل کرنے سے تمام برائیاں ختم ہوتی ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ امیر حمزہ کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ نعت پاک مولوی عبدالعلیم فاروقی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت شاخ بچکنڈہ نے پیش کی ۔ اس موقع پر مفتی محمد حامد قاسمی مولانا محمد شبیر اشاعتی مولانا عبدالرحیم مولانا محمد ربانی قاسمی مولانا محبوب قاسمی مولانا محمد رفیق ، مولوی معین اکبر کے علاوہ مہمان حافظ محمد جلال الدین صدر مجلس تحفظ ختم نبوت شاخ بھیمگل علماء و حفاظ و معلمین ائمہ کی اور عوام و خواص کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ نظامت کے فرائض مولانا غلام محمد کوڈچیرا نے کی اور آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT