Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / زندہ دلان حیدرآباد کی سالانہ تقاریب ،آج مزاحیہ کل ہند مشاعرہ

زندہ دلان حیدرآباد کی سالانہ تقاریب ،آج مزاحیہ کل ہند مشاعرہ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : اردو زبان کے فروغ میں مشاعروں نے بڑا ہی اہم حصہ ادا کیا ہے ۔ ادبی ٹرسٹ کے مشاعرے ہوں کہ شنکر جی کل ہند مشاعرے یا زندہ دلان حیدرآباد کے مزاحیہ کل ہند مشاعرے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں اور ان میں شرکت کرنے کو شعراء کرام باعث فخر سمجھتے ہیں ۔ چنانچہ آج رات آٹھ بجے للت کلاتھورانم باغ عامہ حیدرآباد میں زندہ دلان حیدرآباد کا کل ہند مزاحیہ مشاعرہ محکمہ ٹورازم و کلچر کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے ۔ صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی ہوگی ۔ مہمان خصوصی جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر ریاست تلنگانہ اور مہمان اعزازی پروفیسر ایس اے شکور ناظم و معتمد تلنگانہ اردو اکیڈیمی ہیں ۔ ملک کے ممتاز سخنوران سنیل کمار تنگ ، مختار یوسفی ، کلیم ثمر بدایونی ، مسرور شاہجہاں پوری ، زینت احسان قریشی ، نشترامروہی ، تمیز احمد پرواز ، بے دھڑک مدراسی ، شیخ نظامی ، چچا پالموری ، اقبال شانہ ، ٹیپکل جگتیالی ، مصطفی علی بیگ ، ڈاکٹر محمد علی رفعت ، شاہد عدیلی ، فرید سحر ، سردار اثر ، ڈاکٹر معین امر بمبو ، وحید پاشاہ قادری ، نریندر رائے اور نجیب احمد نجیب اپنے مزاحیہ کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے ۔ خواتین کے لیے علحدہ نشستوں کا نظم رہے گا ۔ محکمہ ٹورازم و کلچر کے تعاون کے سبب داخلہ بالکل مفت ہے ۔ کنوینر شاہد عدیلی ہیں ۔ معتمد عمومی غلام احمد نورانی نے ادب دوست حضرات سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT