Thursday , February 22 2018
Home / شہر کی خبریں / زندہ دلان حیدرآباد کی سالانہ تقاریب ، ہفتہ /25 نومبر کو محفل لطیفہ اور کل ہند مزاحیہ مشاعرہ

زندہ دلان حیدرآباد کی سالانہ تقاریب ، ہفتہ /25 نومبر کو محفل لطیفہ اور کل ہند مزاحیہ مشاعرہ

حیدرآباد ۔ /15 نومبر (پریس نوٹ) زندہ دلان حیدرآباد کی دو روزہ سالانہ تقاریب کے سلسلے میں ہفتہ /25 نومبر کو صبح 11 بجے تلگو یونیورسٹی آڈیٹوریم ، باغ عامہ نامپلی میں محفل لطیفہ منعقد ہوگی ۔ پروفیسر احمد اللہ خان صدارت کریں گے ۔ اس محفل لطیفہ میں مسرز فیاض احمد فیضی ، (ممبئی) مصطفیٰ علی بیگ ، ڈاکٹر محمد علی رفعت ، غلام احمد نورانی ، وینو گوپال بھٹڈ ، ڈاکٹر ممتاز مہدی ، حامد کمال ، ڈاکٹر علیم خان فلکی ، سردار اثر ، شاہد عدیلی ، اقبال شانہ ، رام گوپال ورما ، دولت رام ، بھنور لعل ، اپادھیائے ، ڈی کے جین ، فیروز رشید ، سلیم حسرت لطیفے سنائیں گے ۔ سردار اثر کنوینر محفل لطیفہ ہوں گے ۔ /24 نومبر کو زندہ دلان کا ادبی اجلاس اور /25 نومبر کو شام 8 بجے کل ہند مزاحیہ مشاعرہ مقرر ہے ۔

 

یوم اطفال پر ڈرائنگ
حیدرآباد۔15 نومبر (سیاست نیوز) یوم اطفال کے موقع پر بگ بازار کی جانب سے ڈرائنگ کامپٹیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں حتمی طور پر 100 طلباء و طالبات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس مقابلے کیلئے زائد از 600 اسٹوڈنٹس نے اپنے نام درج کرائے تھے، تاہم دو راؤنڈ کے مقابلے کے بعد مجموعی طور پر 100 طلباء کو گرانڈ فائنل کیلئے منتخب کیا گیا جس میں 2 تا 7 اور 8 تا 14 کے طلباء و طالبات شامل ہیں۔ اس مقابلے کا عنوان ’’ماحولیات کا تحفظ‘‘ رکھا گیا تھا۔ دونوں زمروں سے جملہ 6 طلبہ کو نقد رقم اور سرٹیفکیٹ عطا کئے گئے۔ اس موقع پر اسٹور مینیجر بگ بازار امیرپیٹ مسٹر ششر ترپاٹھی نے کہا کہ اس مقابلے کا اہتمام کا مقصد بچوں میں تخلیقی صلاحیت کو نکھارنے اور زیادہ سے زیادہ تخلیقی ذہن بننے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

TOPPOPULARRECENT