Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / زندہ دلان حیدرآباد کے زیر اہتمام ادبی اجلاس و کل ہند مزاحیہ مشاعرہ

زندہ دلان حیدرآباد کے زیر اہتمام ادبی اجلاس و کل ہند مزاحیہ مشاعرہ

25 اور 26 نومبر کی شام اردو کے کھٹے میٹھے ذائقے سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع
حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( راست ) : اردو زبان کے کھٹے میٹھے ذائقے سے لطف اندوز ہونے کا ایک نادر موقع حسب روایت شائقین طنز و مزاح کے لیے زندہ دلان حیدرآباد کی جانب سے جمعہ 25 اور ہفتہ 26 نومبر کی رات فراہم کیا جارہا ہے ۔ زندہ دلان حیدرآباد کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی دو روزہ تقاریب کا آغاز ادبی اجلاس سے ہوگا جو جمعہ 25 نومبر کی شام 6 بجے اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم باغ عامہ نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ صدارت پدم شری مجتبیٰ حسین کی ہوگی ۔ ملک گیر شہرت کے حامل مزاح نگار نصرت ظہیر ( دہلی ) ، فیاض احمد فیضی ( ممبئی ) ، ڈاکٹر فرزانہ فرح ( بھٹکل ) ، مسرور شاہجہاں پوری ( لکھنو ) ، ڈاکٹر علیم خاں فلکی ( جدہ ) ، سید امتیاز الدین ، ڈاکٹر ممتاز مہدی اور ڈاکٹر رفیعہ نوشین اپنی مزاحیہ تحریریں پیش کریں گے ۔ سید امتیاز الدین کی نظامت ہوگی ۔ ہفتہ 26 نومبر کی رات 7-30 بجے کل ہند مزاحیہ مشاعرہ نمائش میدان مکرم جاہی روڈ نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ صدارت جناب زاہد علی خاں مدیر اعلیٰ روزنامہ سیاست کریں گے ۔ نواب محبوب عالم خاں اور شری بی وینکٹیشم آئی اے ایس مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ پاپولر میرٹھی ، مختار یوسفی ( مالیگاؤں ) ، مسرور شاہجہاں پوری ( لکھنو ) ، نشترامروہی (دہلی ) ، کلیم ثمر بدایونی ، ڈاکٹر رضی امروہی ( لکھنو ) ، ڈاکٹر علیم خاں فلکی ( جدہ ) ، سندر مالیگانوی ، چچا پالموری ( محبوب نگر ) ، اقبال شانہ (بودھن ) ، ٹپیکل جگتیالی ، مصطفی علی بیگ ، ڈاکٹر محمد علی رفعت ، شاہد عدیلی ، فرید سحر ، سردار اثر ، ڈاکٹر معین امر بمبو ، وحید پاشاہ قادری اور نجیب احمد نجیب اپنی طنز و مزاح سے بھر پور مشاعرہ پیش کریں گے ۔ کنوینر اقبال شانہ اور ناظم مشاعرہ فیروز رشید ہیں ۔ موسم سرما کے پیش نظر سائبان کا معقول بندوبست کیا گیا ہے ۔ کنوینر سید امتیاز الدین ، اقبال شانہ اور غلام احمد نورانی معتمد عمومی زندہ دلان حیدرآباد نے دونوں تقاریب میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT