Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / زندہ شخص کو مردہ قرار دیا گیا

زندہ شخص کو مردہ قرار دیا گیا

عادل آباد /16 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری محکمہ جات میں جہاں ایک طرف اکثر خامیاں نظر آتی ہیں، وہیں دوسری طرف ایک باحیات فرد کے انتقال ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے افراد خاندان کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے، جس کی وجہ سے باحیات محمد شمس الدین کو جی پی ایف کے تحت بقایہ رقم 16,390 روپئے حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ ریٹائر

عادل آباد /16 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری محکمہ جات میں جہاں ایک طرف اکثر خامیاں نظر آتی ہیں، وہیں دوسری طرف ایک باحیات فرد کے انتقال ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے افراد خاندان کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے، جس کی وجہ سے باحیات محمد شمس الدین کو جی پی ایف کے تحت بقایہ رقم 16,390 روپئے حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ ریٹائرڈ جونیر ٹریزری آفیسر آلور موضع سارنگ پور منڈل تعلقہ نرمل جناب محمد شمس الدین ولد قاضی محمد نور الدین اپریل 2007ء میں اپنے عہدہ سے وظیفہ پر سبکدوش ہوئے، جن کی جی پی ایف کی بقایہ رقم 16,390 روپئے کا چیک تاخیر سے متعلقہ دفتر میں ملنے کے بنا پر موصوف نے 18 اکتوبر 2013ء کو درخواست پیش کرتے ہوئے چیک کی مدت میں اضافہ کی خواہش کی تھی، لیکن 3 فروری 2014ء کو ایک خط دفتر سے وصول ہوا، جس میں محمد شمس الدین کو مردہ قرار دیتے ہوئے ان کے ورثاء کو انتقال کی تاریخ و پتہ روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ باحیات فرد کو مردہ قرار دینے کی وجہ سے موصوف پریشانی میں مبتلا ہیں اور موصوف کے افراد خاندان کو سخت تکلیف پہنچی ہے۔ جب کہ ایک ذمہ دار آفس کی جانب سے بغیر کسی تصدیق کے بے بنیاد اطلاع دینا غیر ذمہ دارانہ حرکت تصور کی جا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT