Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / زونل سسٹم پر کل جماعتی اجلاس طلب کرنے سی پی آئی کا مطالبہ

زونل سسٹم پر کل جماعتی اجلاس طلب کرنے سی پی آئی کا مطالبہ

حیدرآباد۔/25ڈسمبر، ( این ایس ایس ) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی) نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ زونل سسٹم کی منسوخی پر تبادلہ خیال کیلئے ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا جائے۔ ایک بیان میں سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری سی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ زونل سسٹم کو منسوخ کرنے سے متعلق اچانک فیصلہ بے روز گار نوجوانوں کیلئے ایک دھکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش حکومت نے ریاست کو چھ زونس میں تقسیم کیا تھا جس کے پہلے چار زونس موجودہ ریاست آندھرا پردیش میں ہیں اور باقی دو زونس ریاست تلنگانہ میں ہیں۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ زونل سسٹم کو ریاست کے اضلاع میں سماجی پسماندگی کے شکار عوام کیلئے بنایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT