Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / زونل ٹورنمنٹ کا آج آغاز ، شہر کی 40 لڑکیاں توجہ کا مرکز

زونل ٹورنمنٹ کا آج آغاز ، شہر کی 40 لڑکیاں توجہ کا مرکز

ایچ سی اے کے نائب صدر ایم نریندر گوڑ کی سرپرستی میں کھلاڑیوں کا انتخاب ، کوچ نوشین کا اظہار خیال
حیدرآباد ، 26 اگسٹ (سیاست نیوز ) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے نائب صدر ایم نریندر گوڑ کے بموجب سہ روزہ زونل ٹورنمنٹ فار انڈر 19 ویمنس کا کل یہاں ڈینیل اکیڈیمی کے میدانوں پر آغاز ہورہا ہے ۔ اس ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے ایچ سی اے کی کوچ نوشین الکبیر نے کہا ہے کہ پانچ اضلاع میدک ، نظام آباد ، کھمم ، ورنگل اور کریم نگر سے اُبھرتی 24 خاتون کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیاہے اور ان پانچ اضلاع پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ اسی طرح مقامی سطح پر 40 لڑکیوں کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ کھلاڑیوں کے انتخاب میں نائب صدر کے علاوہ چیف کوچ پورنیما راؤ اور ایچ سی اے کی فزیو ہرشا کے ہمراہ انھوں نے بھی اپنا رول ادا کیاہے ۔ نوشین الکبیر کے بموجب اضلاع سے باصلاحیت لڑکیوں (کرکٹرس) کے انتخاب میں سوشیل ویلفیر یونٹ نے بہتر تعاون دیا ہے ۔ شہر سے منتخب 40 لڑکیوں کو تین مختلف ٹیموں میں منقسم کیا گیا ہے جو کل یہاں شروع ہونے والے پچاس اوورس کے مقابلوں میں تین دن کے دوران اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔ کوچ نے مزید کہا کہ یہ ٹورنمنٹ دراصل انڈر 19 ٹیم کے انتخاب کیلئے ایک اوپن سلیکشن اور ٹرائیل مقابلے بھی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT