زونڈو کی نصف سنچری کے باوجود آفریقہ 204 پر ڈھیر

سنچورین۔16 فبروری(سیاست ڈاٹ کام )سیریز میں پہلی مرتبہ کھیلنے والے زونڈو کی نصف سنچری کے باوجود جنوبی افریقہ 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور وہ 46.5 اوورس میں ہی پویلین لوٹ گئی ۔ زونڈو کے علاوہ فیلوک ویونے دوسرا اعظم ترین اسکور 34 رنز کی شکل میں بنایا جبکہ ٹیم کے اہم بیٹسمین ہاشم آملہ(10) اور اے بی ڈی ویلیرس (30) بھی خاطر خواہ مظاہرہ نہیں کرپائے ۔ ہندوستانی ٹیم کیلئے پہلا مقابلہ کھیلنے والے ٹھاکر نے ابتداء سے ہی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 8.5 اوورس میں 52 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دریں اثناء یوزویندر چہل نے 38 رنز اور جسپریت بمرا نے 24 رنز کے عوض فی کس دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ ہاردیک پانڈیا 39رنز اور کلدیپ یادو 51 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT