Saturday , November 17 2018
Home / دنیا / زوکر برگ نے برطانوی پارلیمنٹ میں حاضری کی درخواست کو مسترد کردی

زوکر برگ نے برطانوی پارلیمنٹ میں حاضری کی درخواست کو مسترد کردی

لندن ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فیس بک کے چیف ایگزیکیٹیو مارک زوکر برگ نے جھوٹ پر مبنی خبروں کے مسائل سے نمٹنے والی بین الاقواممی پارلیمانی کمیٹی کے روبرو حاضر ہونے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے یہ انکار ایک ایسے وقت کیا جب برطانوی پارلیمنٹ کی میڈیا کمیٹی کے سربراہ دامیان کولنس نے اپنے کینڈیائی ہم منصب کے ساتھ اس امید کے ساتھ ان کوششوں میں شامل ہوئے تھے کہ زوکر برگ پر جرح کیلئے حاضری پر دباؤ ڈالا جائے گا جس طرح انہوں نے امریکی کانگریس میں جرح کیلئے حاضری دی تھی۔ فیس بک نے 27 نومبر کو منعقد شدنی نام نہاد ’’عظیم بین الاقوامی کمیٹی‘‘ میں حاضری کی دعوت کو مسترد کردیا اور استدلال پیش کیا کہ زوکر برگ کیلئے تمام پارلیمنٹوں میں حاضری دیتے رہنا ممکن نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT