Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / زو پارک میں فری وائی فائی اے ٹی ایم سنٹر و آن لائن ٹکٹنگ سسٹم

زو پارک میں فری وائی فائی اے ٹی ایم سنٹر و آن لائن ٹکٹنگ سسٹم

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : نہرو زوالوجیکل پارک میں اے ٹی ایم سنٹر کے ساتھ مفت وائی فائی رابطے کی سہولت مہیا کی جارہی ہے ۔ عوام خاص کر زو آنے والے افراد کے لائف اسٹائل میں تبدیلی سے ہم آہنگ ہونے یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے زو میں سہولتوں کو بہتر بنانے کے مقصد سے حال میں ایک اجلاس منعقد ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ زو میں اے ٹی ایم سنٹر قائم کیا جائے گا ۔ مفت وائی فائی سہولت مہیا کی جائے گی اور آن لائن ٹکٹنگ سسٹم رائج کیا جائے گا ۔ تلنگانہ کی زو اور پارکس اتھاریٹی کی میٹنگ وزیر جنگلات جوگو رمنا کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ حکومت نے زو کے لیے ایک نئی ٹوے Toy ٹرین کم از کم چار سی این جی بیس اور بیٹری سے چلنے والی مزید 15 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ زو کو پلاسٹک سے پاک علاقہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ زو کے داخلہ کے مقام پر پلاسٹک ریگولیشن کاونٹر قائم کیا جائے گا ، جہاں زو آنے والے افراد کو پیپر بیاگس فراہم کئے جائیں گے ۔ بکنگ کاونٹرس میں اضافہ کیا جائے گا ۔ زو آنے والوں کے لیے سائبان تعمیر کئے جائیں گے تاکہ دھوپ سے راحت ہوسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT